ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کو ہرا کرسہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

برج ٹائون(سپورٹس ڈیسک)بریج ٹائون میں کھیلے جانے والے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے نویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 100 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔برج ٹان میں کھیلے گئے میچ میںمیزبان ٹیم کے بلے بازوں کو شدید دبا میں رکھا، چار بلے باز 21 پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن براوو نے مردبحران کا کردار ادا کیا۔ڈیرن براوو نے چھٹی وکٹ پر کیرون پولارڈ کے ساتھ مل کر مجموعے کو 177 رنز تک پہنچایا تاہم پولارڈ 62 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آئوٹ ہوگئے ۔ڈیرن براوو نے کیریئر کی تیسری سنچری مکمل کرتے ہوئے 102 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز ٹیم آخری اوور میں 285 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی، بریتھویٹ 33 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ کگیسو ربادا اور کرس مورس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقی ٹیم کے سات بلے باز سکور کو 100 رنز تک پہنچنے سے قبل ہی آئوٹ ہوچکے تھے۔پروٹیز 185 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔سنیل نرائن اور گیبرئیل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیرن براوو کو سنچری بنانے پر بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ویسٹ انڈیز سریز کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں ان کا مقابلہ آج آسٹریلیا سے ہوگا۔