واڈا نے غیر معیاری کارکردگی پر ریو اینٹی ڈوپنگ لیباٹری کو معطل کردیا
مونٹریال(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا نے برازیل کے شہر کی اولمپکس گیمز کی میزبانی سے پہلے ریو اینٹی ڈوپنگ لیباٹری کو معطل کردیا۔واڈا ذرائع نے پابندی عائد کرنے کی وجہ ریو لیباٹری کا بین الاقوامی معیار کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکامی بتایا ہے۔واڈا حکام کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹ اعتماد رکھیں جو لیباٹری بہتر کام کرے گی اس پر سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔