محمد حفیظ 8جولائی کو بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیں گے

محمد حفیظ 8جولائی کو بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیں گے

لاہور (نمائندہ سپورٹس)مشکوک بائولنگ ایکشن کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 8 جولائی کو ہوگا ۔ ایک سال کے لئے بائولنگ پر پابندی ہے جو17 جولائی کو ختم ہوگی اور اس سے پہلے محمد حفیظ کو اپنے بائولنگ ایکشن کی بہتری کیلئے کام کرنا تھا جو ان کے فٹنس مسائل کی وجہ سے پایہ تکمیل نہیں پہنچ سکا۔گزشتہ 3ماہ سے محمد حفیظ نے باقاعدہ بائولنگ نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے جلد بائولنگ کرانے کے امکانات نظر نہیں آتے ۔محمد حفیظ پہلے ایکشن کی بہتری پر کام کریں گے۔