فضائی نگرانی سمیت ریواولمپکس کے لیے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

ریوڈی جینیرو(سپورٹس ڈیسک) اولمپکس کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ اہلکار ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کو تیار ہیں۔ریو اولمپکس کے لیے جدید ہیلی کاپٹرزاولمپک ویلج کی فضائی نگرانی کریں گے۔اہلکاروں کے بروقت سپاٹ پرپہنچنے کی مشقیں بھی کی گئی ہیں۔ سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ریواولمپکس میں آٹھ ہزار پانچ سواہلکار سکیورٹی سنبھالیں گے۔ برازیلین حکومت نے حال ہی میں حفاظتی اوردیگرانتظامات کیلئے آٹھ سوپچاس ملین ڈالرز ریلیز کیے ہیں۔ پولیس کی ٹریننگ کیلئے فرنچ اہلکاروں کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔برازیل کے داارالحکومت ریوڈی جنیرومیں اولمپکس کامیلہ 5اگست سے لگے گا۔حکام کے مطابق گیمز کے دوران تمام شرکاء کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔