بھارت : کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، بلے کے وار سے نوجوان قتل
نئی دہلی(صباح نیوز) ساگر پور میں کرکٹ میچ کے دوران دوستوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں بلے کے وار سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے ساگر پور میں کرکٹ کھیلنے کے دوران 16 سالہ شیوام کا اپنے دوست آکاش سے جھگڑا ہو گیا جس پر آکاش نے شیوام کو بلے سے پیٹنا شروع کردیا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آکاش سمیت شیوام کے 3 دوست اس کے گھر آئے اور اسے کرکٹ کھیلنے کے لئے ساتھ لے گئے جہاں شیوام اور آکاش کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا، آکاش کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل بنگلہ دیش میں بھی کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا تھا۔