للچاند راجپوت افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

کابل(سپورٹس ڈیسک) افغانستان میں اس وقت بھارت کی دخل اندازی اس حد تک بڑھ ‘گئی کسی جگہ بھی میرٹ کا خیال نہیں رکھا جاتا ،افغان حکومت بھارت کے حکم کی تعمیل کرنے میں ہی عافیت سمجھتی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی لیجینڈمحمد یوسف ،جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اور ویسٹ انڈیز کے کورے کولیمور کی جگہ 2 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچز کھیلنے والے سابق بھارتی بلے باز للچاند راجپوت کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو شفیق اللہ سٹانکزئی نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی سفارش پر ہم نے راجپوت کو ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا۔