’’ورلڈ کپ 2011ئ‘‘ پاکستان کے 14 میچ بھارت‘ سری لنکا اور بنگلہ دیش میں تقسیم ہوں گے : آئی سی سی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے ورلڈ کپ 2011ء کے 14 میچ متحدہ عرب امارات میں نہیں ہوں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ اور صدر ڈیوڈ مورگن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حصے کے میچ بنگلہ دیش‘ سری لنکا اور بھارت میں تقسیم ہوں گے۔ ڈیوڈ مورگن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے میچز کے دوسرے ملکوں میں تقسیم کرنے کا معاملہ ٹورنامنٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جس پر یہ فیصلہ 15 دن میں متوقع ہے۔ پاکستان کو میزبانی کی مد میں ایک کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی رقم ملے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال بھارت سے مختلف ہے۔ آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے پہلے دن امپائرنگ کے فیصلوں اور سلو اوور ریٹ کی سفارشات کو منظور کر لیا گیا۔ لارڈز میں ہونچ والے آئی سی سی اجلاس میں مستقبل کے میچز ٹورز اور آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی جانب سے سفارشات پر غور کیا گیا جس میں امپائر ریویول سسٹم‘ سلو اوور ریٹ شامل ہیں۔