ومبلڈن ٹینس : ڈیوڈ فیرر‘ اینڈی مرے‘ دینارا سافنا‘ وینس ولیمز کی تیسرے راؤنڈ میں رسائی

لندن (اے ایف پی) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے لیوٹن ہیوٹ سپین کے ڈیوڈ فیرر‘ روس کے نیکولے ڈیوڈنکو اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ خواتین میں روس کی دینارا سافنا‘ امریکہ کی وینس ولیمز‘ سربیا کی اینا آئیوا نووچ‘ چین کی لی نا نے بھی اپنے اپنے میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔