آئی پی ایل نے پاکستانی کرکٹرز کے معاہدے بحال کر دئیے

لاہور/نئی دہلی (ریڈیو مانیٹرنگ) آئی پی ایل نے پاکستانی کرکٹرز کے معاہدے بحال کر دئیے ہیں۔ نمائندہ پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل سلمان احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی آئندہ سال آئی پی ایل میں اپنی اپنی ٹیموں میں شامل ہو کر کھیل سکیں گے۔ سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی معاوضے میں اضافے پر بھی بات کریں گے۔