صوبائی وزیر رانا مشہود خان پریس کانفرنس کے دوران سیاسی چٹکلے چھوڑتے رہے
لاہور (نمائندہ سپورٹس) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان پریس کانفرنس کے دوران سیاسی چٹکلے چھوڑتے رہے۔ امدادی میچ میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو میچ دیکھنے کی دعوت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر رانا مشہود نے جواب دیا کہ طاہر القادری کو دعوت تو دیں لیکن یہ نہ ہو کہ انہیں میچ کے طریقہ کار پر ہی اعتراض ہو۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو میچ دیکھنے کی دعوت پر صوبائی وزیر کھیل نے جواب دیا کہ عمران خان لندن چلے گئے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ وہ آئی ڈی پیز کی مدد کریں۔