پشاور زلمی کی فتح کا کریڈٹ شاہد آفریدی کوجاتا ہے ، باولرز سے میچ میں کچھ غلطیاں ہوئیں:سرفراز احمد
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ میچ کی فتح کا کریڈٹ شاہد آفریدی کو جاتا ہے.انہوں نے آخری اوور میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا. میچ کے دوران بہت سی چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوئی ہیں .باﺅلرز کوتھوڑی اور محنت کرنی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران بہت سی چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوئی ہیں،باولنگ میں کچھ کمی رہ گئی تھی ۔ہمارے سب کھلاڑی اپنی اچھی پرفارمنس دکھا رہے ہیں جبکہ باﺅلرز کوتھوڑی اور محنت کرنی ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ آگے آنے والے میچز میں ہم اپنی پوری پر فارمنس دکھائیں گے۔