پاکستان آنیوالے غیرملکی کرکٹرز کے نام فائنل نہ ہو سکے
لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں فائنل کرانے کے لئے انتظامیہ کو ایک اور ٹف میچ کھیلنا پڑ گیا، یہ ابھی فائنل نہیں ہو سکا کہ کون کون سا غیرملکی سٹار فائنل میں چمکے گا، ساتھ ہی بھارتی براڈکاسٹرز کی ٹیم نے ویزوں کی درخواست بھی تاحال جمع نہیں کرائی۔ انٹرنیشنل سٹار آئیں گے تو کون کون سے، ان کی کیٹگری، معاوضہ اور شرائط کیا ہیں؟ رضامندی ظاہر کرنے والے 56 کھلاڑیوں میں سے کس کے کاغذات تیار ہیں؟ میچ کو نشر کون اور کیسے کرے گا؟بھارتی براڈکاسٹر کے پاس پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق ہیں، اطلاع یہ ہے کہ ابھی کسی بھی براڈکاسٹر کے ویزے کی درخواست جمع نہیں ہوئی۔