ویسٹ ایشیا بیس بال کپ اسلام آباد میں شروع ہو گیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے نیپال کو 16-1 سے شکست دے کر 13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کا افتتاحی میچ جیت لیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کیا، اس موقع پر شائقین کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سری لنکا کے ہائی کمشنز، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر خاور شاہ،منظر شاہ، پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام، آغا امجد، ڈائریکٹر (نیشنل فیڈریشنز) اعظم ڈار، امتیاز، ملک ممتاز، شازیہ اعجازاور ڈاکٹر شبینہ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پرڈی جی سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نوازگنجیرا، سری لنکا کے ہائی کمشنز، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر خاور شاہ، ڈویژن سپورٹس آفیسرمنظر شاہ، پی ایس بی کے ڈپٹی جیز شاہد اسلام اورآغا امجد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔