;بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہو گیا
ڈھاکہ(آئی این پی) بی سی بی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے گفت وشنید کے بعد سیریز کے وینیوز سلہٹ اور فتح اللہ پر اتفاق کر لیا ہے۔سیریز کے ون ڈے میچز 14 ، 16 اور 19 جولائی کو شیڈول ہیں،ابتدائی دو ایک روزہ مقابلے فتح اللہ میں جبکہ آخری میچ سہلٹ یا چٹا گانگ میں کرایا جا سکتا ہے،میزبان بورڈ ٹی ٹونٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کو بھی مذکورہ وینیوز پر کرانے پرغور کر رہا ہے۔