کامران آﺅٹ، عمر اکمل ان،چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان
لاہور (سپورٹس ڈےسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کیلئے سرفراز احمد کی زیر قیادت 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور کامران اکمل کو ڈراپ کر کے عمر اکمل کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی اسکواڈ کیلئے نام منظوری کے لئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیے تھے جنہوں نے منظوری دے دی ہے جس کے تحت سابق کپتان اظہر علی اور عمر اکمل کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔اظہر علی نے ناکام دورہ آسٹریلیا کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے انہیں ایک روزہ میچوں کے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز میں متاثر کن کھیل پیش نہ کرنے پر کامران اکمل کو واپسی کا پروانہ تھما دیا ہے جبکہ محمد اصغر اور آصف ذاکر کو بغیر کوئی میچ کھلائے ہی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔مستقل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باو¿لر سہیل خان کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کردیا گیا جبکہ پاکستان کپ میں بہترین آل راو¿نڈر کارکردگی بھی عامر یامین کی ٹیم میں سلیکشن کی راہ ہموار نہ کر سکی۔سلیکشن کمیٹی نے اختتامی اوورز میں ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے عمر اکمل کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جبکہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے منتخب باو¿لنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم گروپ بی میں ہندوستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ موجود ہے۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ چار جون کو روایتی حریف ہندوستان کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی جس کے بعد دوسرا میچ سات جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جائے گا جبکہ آخری راو¿نڈ میچ سری لنکا سے 12جون کو ہو گا۔چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔سرفراز احمد(کپتان)، اظہر علی، احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد عامر، شاداب خان، عماد وسیم، وہاب ریاض، حسن علی اور جنید خان۔