پاکستانی کوچ سردار نزاکت علی‘ خاتون سائیکلسٹ فرح یاسمین تربیتی دورہ پر کوریا روانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے کوچ سردار نزاکت علی اور خاتون سائیکلسٹ فرح یاسمین تربیتی دورہ پر کوریا روانہ ہو گئے۔ سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر شاہ کے مطابق کورین سائیکلنگ فیڈریشن کے مشکور ہیں کہ جو 2014ءسے پاکستانی کوچز اور سائیکلسٹ کو تربیت کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سردار نزاکت علی اور فرح یاسمین کی تربیت پر اٹھنے والے تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن خود برداشت کرئے گی۔