قائد اعظم گیمز، پنجاب دفاعی چیمپئن، اعزاز کا دفاع کریں گے
لاہور(سپو رٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب بین الصوبائی قائد اعظم گیمز کا دفاعی چیمپئین ہے اور اپنے اعزاز کا بھرپور دفاع کریں گے ، گیمز کےلئے ٹرائلز میر ٹ پر کیے گئے ہیں ان خیالات کے اظہار جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں قائم کئے گئے بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، جوڈو ، کراٹے ، ریسلنگ میٹ اور ووشو کے کیمپس کے دورہ کے موقع پر کیا ہے ان کے ساتھ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن بھی تھے، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائلز میں پنجاب کے تمام اضلاع سے کھلاڑی شریک ہیں کھلاڑیوں کو تمام سہولیات مہیا کی جاری ہیں اور ٹیموں کا انتخاب میرٹ پر ہورہا ہے او رانشاءاﷲہماری ٹیمیں اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جیت کرواپس آئیں گی۔ صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کھیلوں کے ٹرائلز کے مختلف کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے سہولیات کا معیار چیک کیا۔
اور کھلاڑیوں سے بھی انتظامات کے بارے میں بھی پوچھا ، اس موقع پر صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے کھلاڑیوں کو 26اپریل سے قائم ہونے والے کیمپس میں بہترین کوچز سے تربیت دلوائی جائے گی تاکہ یہ ملک و قوم کانام روشن کر سکیں۔