لاہور گیریژن شوٹنگ گالا:ٹریپ شوٹنگ میں میجر (ر) عامر کی پہلی پوزیشن
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )تین روزہ لاہور گیریژن شوٹنگ گالا ختم ہوگیا ۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل صادق علی نے انعامات تقسیم کئے ۔ مختلف کیٹگریز میں 400شوٹرز نے حصہ لیا ۔ٹریپ شوٹنگ میں میجر (ر) عامر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،میجر ( ر) فرخ نے دوسری اور کرنل (ر) فخر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔600میٹرز لانگ رینج شوٹنگ میں لیفٹنٹ کرنل جنید وقاص نے پہلی ،لیفٹنٹ جنرل (ر) ظفر نے دوسرے اور فاروق نظامی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔بگ بورریولوراوپن میں عظیم الرحمان نے پہلی ،لیفٹیننٹ کرنل ادریس رشید نے دوسری اور حوالدار قزافی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امیچور کیٹیگری میں خالد بٹ نے پہلی ،میجر سلطان علی نے دوسری اور عمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔.22اوپن بنچ پریس سپورٹنگ رائفل میں بریگیڈیئر سخاوت علی نے پہلی ،امجد علی نے دوسری اور لیفٹنٹ کرنل جنید وقاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔لیڈیز کیٹیگریز میں مسزلیفٹنٹ کرنل جنید نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مسز بریگیڈیئر (ر) بدر نے دوسری اور مس ایمال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
یوتھ کیٹیگری ( ویمن ) میں ایمان جاوید نے پہلی ،جویریہ عدنان نے دوسری اور ایشان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔300میٹر سپورٹنگ رائفل ٹیلی سکوپ مقابلے میں کرنل (ر) جاوید عمر نے پہلی ،سردار جمال لغاری نے دوسری اور میجر (ر) راجہ ایم علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔25میٹر بگ بور پسٹل /ریوالور ویمن ایمچور میں مس سیدہ علی زے جبران نے پہلی ،مسز شاہد حامد نے دوسری اور مسز عائشہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔50میٹر بینچ ریسٹ کیٹیگری ( مین) میں لیفٹنٹ کرنل جنید وقاص نے پہلی ،بریگیڈیئر نصرل حسن نے دوسری اور امجد وحید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔یوتھ کیٹیگری میں عبداللہ نے پہلی ،حزفہ گل نے دوسری اور عماد عدنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔