کھلاڑیوں کو پولیس اور دوسرے محکموں میں ملازمتیں دینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)صوبائی وزیر کھیل رانا مشہودا حمد خاںنے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پولیس اور دوسرے محکموں میں سرکاری ملازمتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2006ء کے بعد پہلی بارپنجاب پولیس میں کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کیلئے تمام سفارشات تیار کرلی ہیںجو پیر کے روز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو پیش کی جائیں گی، پولیس کے بعد پنجاب کے دیگر محکموں میں بھی کھیلوں کے الگ شعبے قائم کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور بھی موجود تھے۔