٭٭شارٹ کارنر ٭٭

معین خان کی ٹیم منیجرکا عہدہ بچانے کیلئے لابنگ شروع٭ ایل سی سی اے کے پویلین کی تزئین و آرائش ، مسجد کی تعمیر اور فٹنس جم بنائے کی  منظوری٭آفتاب قرشی ویٹرن کرکٹ لیگ کے گروپ میچز اختتام پذیر ٭سوئمنگ، شوٹنگ اتھلیٹکس کے کوچنگ،  شوٹنگ ٹریننگ کورسز کے کیمپ کا افتتاح ٭پاکستان کے وجاہت سرور آج سے امیریکی ریاست میامی  میں انٹرنیشنل بورڈ چیمپئن شپ میں کیریئر کا آغاز کرینگے ٭پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس آج ہو گا ٭بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا ٭قومی ویمن  فٹ بال ٹیم بحرین کے خلاف دوسرا دوستانہ میچ  کل کھیلے گی ٭قطر کی گرمی میں فٹ بال ورلڈ کپ نہیں کھیل سکتے، یورپی کلبوں کا احتجاج۔