برسبین ٹیسٹ: انگلینڈ 302 پر آئوٹ، آسٹریلیا کے 4 وکٹوں پر 165 رنز
برسبین (سپورٹس ڈیسک )ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔سٹارک اور کومنز نے تین، تین جبکہ لایون نے دو اور ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا نے چار وکٹوں پر165رنز بنا لئے ‘76رنز پر بین کرافٹ سات ‘عثمان خواجہ 11‘وارنر 26‘ہینڈزکومب 14رنز بناکر چلتے بنے۔کپتان ستمھ اور مارش نے سکور 165تک پہنچادیا۔سٹیو سمتھ 64 اور مارش 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔