بائولنگ ایکشن کی درستگی، محمد حفیظ نے پی سی بی سے مدد مانگ لی
لاہور (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر)آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ریویو کمیٹی کے بجائے سپن بائولنگ کے ماہر کی خدمات فراہم کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی پروفیسر کے موقف کی حمایت کی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کے بائولنگ پر پابندی کے بعد پی سی بی نے ایکشن درستگی کے لیے چار رکنی ریویو کمیٹی کا اعلان کیا مگر پروفیسر نے بورڈ سے اپیل کی ہے کہ ریویو کمیٹی کی بجائے سپن کنسلٹنٹ فراہم کیا جائے۔ اس حوالے سے محمد حفیظ کو ہیڈ کوچ مکی ؤرتھر کی بھی حمایت ہے۔