فضل محمود میموریل کرکٹ ،آصف میموریل کلب ایسٹ زون کی چیمپئن بن گئی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پی سی بی فضل محمود میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں آصف میموریل کلب کی ٹیم اسلام آباد ایسٹ زون کی چیمپئن بن گئی۔ آصف میموریل کلب کے آل راﺅنڈر علی عمران نے تین میچوں میں سب سے زیادہ 392 رنز بنائے، علی عمران نے مسلم کلب کے خلاف 208 رنز، حسن میموریل کلب کے خلاف 93 رنز اور لکی سٹار کلب کے خلاف 91 رنز بنائے، بھٹو کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے لیگ کے آخری میچ میں آصف میموریل کلب نے لکی سٹار کلب کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آصف میموریل کلب نے ٹاس جیت کر لکی سٹار کلب کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، لکی سٹار کلب پہلے کھیلتے ہوئے 42.5 اوورز میں 239 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، نصیراللہ خان نے دو چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے، ،جواب میں آصف میموریل کلب نے 28 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا، شعیب خالق نے سترہ چوکوں کی مدد سے 112 رنز ،علی عمران نے چار چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے 91 رنز اور محمد عرفان نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 31 رنز بنائے، فرقان مجید نے 48 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، اسلام آباد ایسٹ زون میں نو ٹیموں نے حصہ لیا، پہلے مرحلہ ناک آﺅٹ سسٹم پر جبکہ دوسرا مرحلہ لیگ سسٹم پر کھیلا گیا۔