عبدالحفیظ کارداد انڈر16-سکولز کرکٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) اے آر ایل گراﺅنڈ میں جاری پی سی بی عبدالحفیظ کارداد انڈر16-سکولز کرکٹ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میچز میں ایف جی بوائزسیکنڈری سکول دریا آباد راولپنڈی نے گورنمنٹ ہائی سکول خیابان سر سید کو اور ایف جی سر سید سیکنڈری سکول مال روڈ راولپنڈی نے گورنمنٹ ہائی سکو ل مورگاہ کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔فائنل میچ ایک روز آرام کے بعد کل جمعہ26مئی کوصبح 9 بجے اے آر ایل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کو پہلے سیمی فائنل میں ایف جی ہائی سکول دریا آباد نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول خیابان سر سید کوصرف چار رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 23.5اوورز میں 124رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ خیابان سکول کی ٹیم مقررہ ہدف کو حاصل نہیں کر سکی اور 23.2اوورز میں 121رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔
عبدالباقی اور احمر عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ایف جی ہائی بوائز سکول دریا آباد کے ہیڈ ماسٹرمحمد ندیم نے کرکٹ ٹیم کے کوچ مزمل اعوان اور پوری ٹیم کو فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں ایف جی سر سید سیکنڈری سکول مال روڈ نے گورنمنٹ ہائی سکول مورگاہ کو9وکٹوں سے ہرا یا۔