سہ ملکی ون ڈے سیریز : بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈکو 5وکٹوں سے شکست دیدی
ڈبلن (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو آئرلینڈ میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں 5وکٹوں سے ہر ادیا ۔ نیوزی لینڈ نے 8وکٹوں پر 270رنز بنائے ۔ ٹام لاتھم نے 84‘بروم نے 63اور راس ٹیلر نے ناقابل شکست 60رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش نے ہدف پانچ وکٹوں پر پورا رکر لیا۔ تمیم اقبال 65‘صابر رحمان 65‘مشفیق الرحیم 45اور محمود اللہ46رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پٹیل نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔