عرفان محسود نے نواں عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے نواں عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔انہوں نے چالیس پاونڈ وزن اٹھا کر ایک منٹ میں دو انگلیوں سے 22 پش آپس کرکے یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ سے تصدیقی ای میل موصول ہوگئی۔یہ ریکارڈ 15 پش آپس سے قائم تھا جو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے چیلنج تھا۔واضح رہے کہ عرفان محسود نے 9 عالمی ریکارڈ ایک سال سے کم عرصے میں قائم کئے ہیں۔