یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ : جلو جمخانہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 28ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جلو جم خانہ نے حریف رائزنگ سٹارز کو 38رنز سے ہرا کر سیمی فائنل مرحلہ کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ اس میچ میں جلو جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں پر 170 رنز بنائے ۔ ایم رمضان 53، عرفان جونیئر 34 نمایاں رنز بنائے۔ جواب میں رائزنگ سٹارز کلب 19.2اووروں میں 132رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ ناصر شیر 37یاسر علی 24رنز بنائے۔