کھٹمنڈو میں تیسری بڑی بلند چوٹی سر کرتے ہوئے 5کوہ پیما لاپتہ ہوگئے

کھٹمنڈو (این این آئی) نیپال میں دنیا کی تیسری بڑی بلند چوٹی سر کرتے ہوئے پانچ کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں اور ان کی ہلاکت خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہ پیمائی سے متعلق نیپالی محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ پانچوں کوہ پیما 8586 میٹر بلند کنچن چنگا چوٹی سر کرتے ہوئے خراب موسم کے باعث لاپتہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے دو کوہ پیماں کا تعلق نیپال ،دو کا ہنگری اور ایک کا کوریا سے ہے جو مبینہ طور پر 25900 فٹ کی بلندی سے پھسل کر لاپتہ ہوئے ہیں اور تمام کوہ پیماں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔