نیشنل جمناسٹک چیمپئن شپ کا خواتین ایونٹ پنجاب میں جیت لیا

نیشنل جمناسٹک چیمپئن شپ کا خواتین ایونٹ پنجاب میں جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 47ویں نےشنل جمناسٹک چیمپئن شپ کا خواتین ایونٹ پنجاب نے76 پوائنٹس کے ساتھ جیت لیا۔ پاکستان ریلوے نے دوسری جبکہ سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان جمناسٹک فیڈریشن خواتین ونگ کی صدر روبینہ فاروق نے کیا۔ گورنمنٹ کالج ےونےورسٹی مےں تےن روزہ قومی چےمپئن شپ کے ابتدائی روز خواتین کے مابین فلور ایکسرسائز، پیررل باز، والٹنگ ہارس، ہورائزن بارز اور پیررل بارز کے مقابلے ہوئے جس میں پنجاب نے سبقت حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ چیمپئن شپ میں پنجاب کی کومل گل کو 13.20 پوائیٹس کے ساتھ بہترےن کارکردگی پر چےمپئن شپ کی بہترےن خاتون جمناسٹر قرار دےا گےا۔ اسطرح پنجاب کی ماری کو 12.70 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب کی رابعہ اور پاکستان ریلوے کی ثنا جبین 12.50 پوائنٹس حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔ چیمپئن شپ میںمردوں کے مقابلوں کا آغازآج ہو گا۔ افتتاحی تقرےب کے مہمان خصوصی جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیق الرحمان ہونگے۔