عامر کیبلز نے راوی کلب کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلی آل پاکستان ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں عامر کیبلز نے راوی کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔ پنجاب ویمن کرکٹ اکیڈمی ماڈل ٹاو¿ن میں راوی کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ عائشہ ناز نے 50 اور حنا اعظم نے 21 رنز بنائے۔ جواب میں عامر کیبلز نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 103 رنز بنا کر مےچ جےت لےا۔ عائشہ قاضی 40، اور ندا ڈار 28 رنز ناٹ آو¿ٹ بناکر نماےاں رہےں۔