ثمینہ بیگ ........ ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون

چوہدری وقاص اشرف
waqas.ashraf95@gmail.com
”خودی کو کر بلند اتنا ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے“
پاکستان کا نام روشن کرنے میں صرف پاکستانی جوان ہی میدان میں نہیں اترتے بلکہ پاکستانی خواتین بھی وطن عزیز کو دنیا میں پہچان دینے کیلئے سرگرداں ہیں ہر میدان میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں تاکہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ بنانے اور پیارے وطن کو دنیا بھر میں مشہور کرنے اور وطن عزیز کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں پاکستانی خواتین کھیل کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں اور وطن عزیز کا نام روشن کرنے کیلئے کھیل کے ہر میدان میں اترتی ہیں چاہے وہ کرکٹ ہو، ہاکی ہو، بیڈمنٹن ہو یا کوہ پیمائی پاکستانی خواتین ہر میدان میں اپنا نام پیدا کررہی ہیں۔ حالیہ دنوں پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرتے ہوئے پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ثمینہ بیگ نے 8,848 میٹر دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرکے نہ صرف پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما جس نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کی اعزاز حاصل کیا بلکہ پوری دنیا پاکستان کا نام روشن کیا ثمینہ بیگ نے جب یہ عظیم کارنامہ سرانجام دیا تو اُن کے ساتھ اُن کے بھائی مرزا علی نے بھی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز کیا اور اس طرح مرزا علی پاکستان کے کم عمر ترین اور تیسرے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیما بن گئے۔ ثمینہ بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے شمشال ویلی سے ہے۔
ثمینہ بیگ کی عمر 22سال ہے۔ انہیں 4سال کی عمر سے کوہ پیمائی کا شوق آرٹس سٹوڈنٹ ثمینہ بیگ ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں مجموعی طور پر اب تک تین پاکستانی ماﺅنٹ ایورسٹ کر چکے اور اس بلند و بالا چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا چکے ثمینہ مرزا دوسری پاکستانی ہیں جنہوں نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کی اس کے علاوہ ان کے بھائی مرزا علی تیسرے پاکستان بنے جنہوں نے بلند و بالا چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ کو فتح کیا پاکستانی نذیر صابر ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ اُنہوں نے 17مئی 2000ءمیں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا ماﺅنٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے جوکہ سطح سمندر سے 8848 میٹر اونچائی پر واقع ہے آسمان سے باتیں کرنے والی اس بلند و بالا چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ کے اس عظیم کارنامے پر پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے ثمینہ بیگ اور اُن کے بھائی مرزا علی کو مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ ثمینہ بیگ اور مرزا علی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرکے وطن عزیز کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت امیج پیدا کیا ثمینہ بیگم کی اس کامیابی پر پورا وطن خوش ہیں کہ ہمارے پیارے وطن کے پیارے لوگ سبز ہلالی پرچم کو دنیا کی بلند ترین چوٹی پر لہرا کر پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کرکے آتے ہیں۔