آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستانی ٹیم کا تعارف

رانا ریاض احمد
مصباح الحق خاں نیازی کپتان عمر انتالیس سال 28مئی 1974ءکو میانوالی پنجاب میں پیدا ہوئے 39ٹیسٹ میں43.19 رنز کی اوسط سے 2419 رنز بنائے۔ ٹی 20 میں 92 میچ کی 82 اننگز میں 25 مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہ کر 36.24 رنز کی اوسط سے 2066 رنز بنائے۔
محمد حفیظ نائب کپتان عمر 33سال 17اکتوبر 1980ءکو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ 32 ٹیسٹ میں 35.12 رنز کی اوسط سے 2002ءرنز بنائے۔ 115 ایک روزہ میچز میں 27.11 رنز کی اوسط سے 3010 رنز بنانے میں کامیاب رہے ایک روزہ میچوں میں وکٹوں کی تعداد 96 ہے۔ ٹی 20 میں 109 میچز میں 27.82 رنز کی اوسط سے 2671 رنز بنائے۔
شعیب ملک عمر 31سال یکم فروری 1982ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ 32ٹیسٹ میچز میں 33.45رنز کی اوسط کے ساتھ 1606 رنز بنائے۔ 211 ایک روزہ میچوں میں 5421 رنز بنائے۔ ٹی 20 کے ایک سو بیس میچوں میں 2919 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔
کامران اکمل عمر 31سال 13 جنوری 1982ءکو لاہور میں پیدا ہوئے 53 ٹیسٹ میچوں کی 30.79 رنز کی اوسط سے 2648 رنز بنائے۔148 ون ڈے میچوںمیں 3039 رنز بنائے۔ ٹی 20 میں 25.96 رنز کی اوسط سے 119 میچوں میں 2441 رنز بنائے۔
سعید اجمل عمر 36سال 14 اکتوبر 1977ءکو فیصل آباد میں پیدا ہوئے 26 ٹیسٹ میچوں میں 133وکٹوں کی تعداد ہے۔ ایک روزہ میچوں میں 125وکٹیں لینے کا اعزاز ہے۔ ٹی 20 میں 51 میچ کھیل کر 71وکٹیں حاصل کیں۔
عمران فرحت عمر 31سال 20مئی 1982ءکو لاہور میں پیدا ہوئے۔ 40ٹیسٹ میچوں میں 2400 رنز بنائے۔ ایک روزہ میچوں میں 32.45 رنز کی اوسط سے 1655 رنز بنائے۔
ناصر جمشید عمر 24سال 6دسمبر 1989ءکو پنجاب کے دل لاہور میں پیدا ہوئے 2 ٹیسٹ کی 4اننگز میں 51رنز بنائے۔ 25 ایک روزہ میچوں میں 45.45 رنز اوسط سے ایک ہزار رنز بنائے۔
اسد شفیق عمر 27سال 28جنوری 1986ءکو کراچی میں پیدا ہوئے 19 ٹیسٹ میچوں میں 40.48 رنز کی اوسط سے 1093 رنز بنائے۔ 36 ایک روزہ میچوں میں 935 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ 39 ٹی 20 میچوں میں 20.58 رنز کی اوسط سے 741 رنز سکور کیے۔
عبدالرحمان عمر 33سال یکم مارچ 1980ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ 17 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی 25 ایک روزہ میچوں میں 21 وکٹیں اور ٹی 20 میں بھی 21 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
محمد جنید خاں عمر 24سال 24دسمبر 1989ءکو مترا خیبرپختونخواہ میں پیدا ہوئے 9 ٹیسٹ کھیل کر 29وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی 20 کے چار میچ کھیل کر 3وکٹیں حاصل کیں۔
وہاب ریاض عمر 28 سال 28جون 1985ءکو لاہور میں پیدا ہوئے 7 ٹیسٹ کھیل کر 17وکٹ لے چکے ہیں۔ ایک روزہ میچوں میں 42وکٹیں لے چکے ہیں۔ ٹی 20 میں چھ میچوں کی شمولیت پر 4وکٹیں حاصل کیں۔
محمد عرفان عمر 31سال 6جون 1982ءمیں پنجاب کے ایک دیہاتی علاقہ گگومنڈی بورے والا میں پیدا ہوئے۔ محمد عرفان کا قد سات فٹ ایک انچ ہے قد کے لحاظ سے محمد عرفان دُنیائے کرکٹ کا طویل القامت کھلاڑی ہے۔
عمر امین عمر 24سال 16اکتوبر 1989ءکو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔چار ٹیسٹ کھیل کر 99 سکور کیا۔
اسد علی عمر 23 سال 14اکتوبر 1988ءکو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کی بنا پر میڈیم پیسر کی حیثیت سے سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔