کرکٹ ورلڈکپ کےتیسرے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ کےتیسرے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔

ڈھاکہ میں میرپور شیربنگلہ سٹیڈیم میں جاری میچ میں کیوی کپتان ڈینیل ویٹوری نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کیوی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ جیمزفرینکلن کی جگہ آج اہم میچ میں لیووڈ کوک کو آزمایاجارہا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ٹسوبے اوردین ویک کی جگہ عمران طاہر اور مورنے مورکل کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اے بی ڈی ویلیئرزآج وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی دوسرے اوورمیں پہلی وکٹ پانچ رنز پر گری جب ایم جے گپٹل کو ڈی ڈبلیو سٹین نے آؤٹ کیا جبکہ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ سولہ سکور پر گری جب میکلیم کو آر جے پیٹرسن نے آؤٹ کیا