پی سی بی ملازمین کے سروس رولز تبدیل، 220 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کی منظوری

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی نے پی سی بی ملازمین کے سروس رولز میں تبدیلی، گیارہ ریجنز کے دو سو بیس کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے اور نئے انٹرنٹل ایڈیٹر کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کی صدارت میں قذافی سٹیڈیم میں اڑھائی گھنٹے سے زائد چلنے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران کئی اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے۔ گورننگ بورڈ کو بتایا گیا کہ مستفی چیف فنانشل آفیسر رضا علی کی جگہ اسد صدیقی کی بطور انٹرنل ایڈیٹر تقرری کی جانی چاہیے۔بورڈ ممبران کو بتایا گیا کہ گڑھی خدا بخش میں تعمیراتی کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے۔