ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس آئیں گے : محمد حفیظ

میر پور / بنگلہ دیش (مانیٹرنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سیمی فائنل کےلئے مورال بلند ہے کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کے لئے تیار ہیں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ ہماری جیت میں قوم کی دعاوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مینجمنٹ کا بہت شکر گزار ہوں کہ مجھ پر اعتماد کیا انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل اور فائنل جیت کر ٹرافی وطن واپس آئیں گے۔