عالمی کپ کا سیمی فائنل جیتنے کا عزم لیئے پاکستانی شاہین بھارت پہنچ گئے۔

عالمی کپ کا سیمی فائنل جیتنے کا عزم لیئے پاکستانی شاہین بھارت پہنچ گئے۔

ورلڈ کپ کا ایک سیمی فائنل بھارت کے شہرموہالی میں تیس مارچ کو شیڈول ہے جہاں پاکستانی شاہین بھارت کے سورماوں کے ساتھ کرکٹ کا سیمی فائنل کھلیں گے۔ قومی ٹیم نئی دہلی میں تین گھنٹےقیام کے بعد چندی گڑھ کے لیے روانہ ہوں گے اور اسکے بعد پاکستانی ٹیم موہالی شہرمیں قیام کرے گی۔ موہالی کو اس اہم میچ کیلئے غیر محفوظ قرار دیئے جانے کی بات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے حکام رد کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ انہیں ہمسایہ ملک کی سرزمین پرکھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔