سیمی فائنل میں وہ ہمیشہ کی طرح انڈیا جبکہ شعیب ملک پاکستان کو سپورٹ کریں گے ۔ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا

سیمی فائنل میں وہ ہمیشہ کی طرح انڈیا جبکہ شعیب ملک پاکستان کو سپورٹ کریں گے  ۔ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ثانیہ کا کہنا تھا کہ آخری بار جب موہالی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ ہوا تھا تو وہ وہاں براہ راست میچ دیکھنے گئی تھیں، انہوں نے کہا کہ وہ سیمی فائنل میں بھارت جبکہ انکے شوہر کرکٹ سٹار شعیب ملک پاکستان کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے ٹینس میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ وہ دوبارہ ٹاپ ہنڈرڈ میں آنے پر خوش ہیں لیکن اب اس رینکنگ کو اہمیت نہیں دیتیں تاہم وہ ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانا چاہتی ہیں۔