وزیراعظم سے شہریار کی ملاقات‘ چیئرمین پی سی بی عہدہ نہیں چھوڑینگے
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)وزیر اعظم میں محمد نواز شریف سے چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریا ر خان نے ملاقات کر کے ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔شہر یا ر خان نے پیٹر ن انچیف کو کرکٹ بورڈ میں ہونے والی ریفارمز سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے شہر یار خان سے قومی ٹیم کی انگلینڈ میں مصروفیات پر بھی بات کی۔نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ شہر یار خان کرکٹ بورڈ میں جس طرح سے اعلیٰ خدمات سر انجام دے رہے ہیں اسی طرح اپنے کام کو جاری رکھیں۔واضح رہے کہ شہر یار خان کی چیئر مین کی مدت اگست 2017میں ختم ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کو اپنی مدت پوری کرنے کیلئے وزیراعظم کی طرف سے ہدایت مل گئی ہے ۔شہر یار کے دو سال مکمل ہونے پر اگست میں عہدہ سے الگ کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں ۔شہر یاخان نے لندن میں موجود وزیر اعظم میاںنواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ملاقات میں شہر یا رنے وزیر اعظم سے اپنی مدت کے حوالے سے بھی بات چیت کی جس کے بعد وزیر اعظم نے شہر یا رکو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایات دی ہیں ۔شہر یار چھٹیاں گزارنے کیلئے آج کل لندن گئے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف پی سی بی کے پیٹرن انچیف بھی ہیں ۔اب شہر یار اگست کے بعد عہدہ پر کام جاری رکھیں گے اس سے قبل ان کا عہدہ سے الگ ہونے کا ارادہ تھا۔82سالہ چیئرمین نے خود اگست کے بعد عہدہ سے چھٹی کا اشارہ بھی دیا تھا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پی ایس ایل نجم سیٹھی نے بھی شہر یا رخان کی حمایت کی ہے ۔مل کر کام کرنے پر بھی حامی بھر لی ہے۔شہر یار 27جون سے شروع ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی کی نمائندگی کرینگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اہم عہدیدار کی جانب سے میڈیا میں ایسی باتیں پھیلائی گئی تھیں کہ شہریار خان سے دو سال کا معاہدہ ہے جو اگست 2016 ء میں مکمل ہو جائے گا۔ اسی وجہ سے بورڈ میں تعینات اعلٰی عہدیدار نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برطرف کیے جانے والے ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ بورڈ میں لانے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے شہریار خان کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر کے لیے بورڈ میں دوبارہ عہدہ حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اگست 2017ء تک اپنے عہدے کی معیاد پوری کرینگے۔