پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانیوالا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نیتجے کے ختم ہوگیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانیوالا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نیتجے کے ختم ہوگیا ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز پانچ سو چوہتررنز پانچ کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو گذشتہ روز ٹرپل سینچری سکور کرنے والے کپتان یونس خان تین سو تیرہ رنز بنا کر دلہارا فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس کےبعد کامران اکمل اور یاسرعرفات نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی سکور سات سو پینسٹھ رنز تک پہنچا دیا۔ پاکستان نے اپنی اننگز سات سو پینسٹھ رنز چھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلئیر کی تو کامران اکمل ایک سو اٹھاون اور یاسرعرفات پچاس رنز پر ناٹ آئوٹ کھیل رہے تھے۔ سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی اور ایک سو چوالیس کے مجموعی سکور اس کے پانچ کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ آخری روز جب کھیل ختم ہوا تو سمارا ویرا چوبیس جبکہ پرسانا جے وردھنے سات رنز پر کھیل رہے تھے۔ یونس خان کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔