سائوتھ ایشین گیمز 2010ء میں بیڈمنٹن کو شامل کر لیا گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 2010ء میں بنگلہ دیش میں ہونے والی سائوتھ ایشین گیمز میں بیڈ منٹن کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ کھٹمنڈو نیپال میں سائوتھ ایشین ممالک اولمپک کمیٹی کے عہدیداران کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے سیکرٹری عامر حیات روکھڑی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کے مشکور ہیں جن کی کوشش سے بیڈ منٹن کو 2010ء کے سیف گیمز میں شامل کیا گیا۔ پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے نائب صدر محسن نقوی جو بیڈ منٹن ایشیا کنفیڈریشن کے نائب صدر بھی ہیں ان کی کاوششوں کا اہم کردار ہے۔