چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ٹرائلز آج ہوں گے
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شیڈول چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے حتمی ٹرائلز آج ہفتہ کو ہوں گے۔ ایونٹ 2 مئی سے ہوبارٹ، آسٹریلیا میں شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں 38 ممکنہ کھلاڑی شریک ہیں