فٹبال چیلنج کپ کوارٹرفائنل مرحلہ مکمل، سیمی فائنل کل ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) نیشنل بنک فٹ بال چیلنج کپ کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ریلوے سٹیڈیم میں کوارٹر فائنل میں واپڈا نے نیوی کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔ ماڈل ٹاﺅن فٹ بال اکیڈمی میں آرمی نے ائیر فورس کو دو صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ آرمی کی طرف سے دونوں گول زاہد نے کئے۔ دونوں سیمی فائنل کل 26 اپریل کو ہونگے۔ پی آئی اے کا مقابلہ واپڈا سے ریلوے سٹیڈیم جبکہ آرمی کا مقابلہ کے آر ایل سے فیصل ٹاﺅن گرا¶نڈ میں ہو گا۔
پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں 42 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے : رانا مشہود
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمدخان نے کہا کہ پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں 42ممالک کے دو ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ بھارت، افغانستان اور سری لنکا کی ڈیف کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلے ایشیاءڈیف کرکٹ کپ میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول 20مئی کو شروع ہو رہا ہے جس میں 42ممالک کے دو ہزارسے زائد کھلاڑی شریک ہورہے ہیں، زمبابوے کی ٹیم بھی انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کر رہی ہے اور وہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شریک ہو گی۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی محنت کریں ان کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ بھارت کی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کوچ نیتندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے ڈیف کھلاڑیوں کیلئے پہلا ڈیف ایشیا ٹی 20کرکٹ کپ کا انعقاد کرکے دنیا کیلئے ایک مثال قائم کی۔ افغانستان کے ٹور مینجر ڈاکٹر مسعود نے کہا کہ ڈیف ایشیاکرکٹ کپ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہوئے سری لنکا کی ٹیم کے مینجر مسٹر بابی نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح ہماری سکیورٹی انتظام کیا ہے اس پر ان کے شکرگزار ہیں۔صدر ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالسلام نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی ٹیمیں آئی ہیں جن کی ہمیں بہت خوشی ہوئی۔