آئی سی سی سکیورٹی معاون کا دورہنیشنل سٹیٹیم وزیراعلی سندھ سے ملاقات
لاہور (نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی کے سکیورٹی معاون ریگ ڈکاسن نے پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کرانے کے حوالے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیشنل سٹیڈیم کے باہر بھی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔آئی سی سی کے سکیورٹی معاون ریگ ڈکاسن نے نیشنل سٹیڈیم کرکٹ گرائونڈ سمیت مرکزی بلڈنگ اور ڈریسنگ رومز کا بھی دورہ کیا۔پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم نے ریگ ڈکاسن کو بریفنگ دی۔ رگ ڈاکسن نیشنل سٹیڈیم کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سلطان خواجہ سے بھی ملاقات کی۔ دریں اثناء سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکن بورڈ کا سکیورٹی وفد 25 اکتوبر کو پاکستان آئے گا۔