ڈبلیو ٹی اے فائنلز سیمونا اور کیرولین نے میچز جیت لئے
سنگا پور (سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک سیمونا ہلیپ اور نمبر 6 کرولین وزنیا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز سنگا پور میں اپنے اپنے میچز جیت لئے رومانیہ کی ہیلپ نے فرانس کے کیرولین گارسپاکو 6-4 اور 6-2 سے مات دی، ڈنمارک کی وزنیا نے یو کرائن کی ایلینا سویکولینا کو 6-2 اور 6-0 سے سٹریٹس سیٹس میں شکست دیکر پہلے راؤنڈ کا میچ جیت لیا۔