گورنرز سٹیٹ بنک کرکٹ کپ‘ نیشنل بنک اور یو بی ایل نے میچ جیت لئے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)14ویں ایس بی پی گورنرز کپ ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک نے البرکہ کو اور فرسٹ مائیکرو فنانس بنک نے یو بی ایل کو ہرا دیا نیشنل بنک نے پہلے بیٹنگ میں 161رنز بنائے۔ البرکہ کی ٹیم 143رنز بنا سکی۔فاتح ٹیم کے محمد کاشف کو42رنز بنانے اور 3آئوٹ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایونٹ کے دسویں میچ میں فرسٹ مائیکرو فنانس بنک نے پہلے بیٹنگ میں 178رنز بنائے۔جواب میں یو بی ایل کی ٹیم 143 رنز بنا پائی۔ فاتح ٹیم کے آل رائونڈر وجاہت رسول کو 53رنز بنانے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیامہمان خصوصی محمد اویس طارق اسسٹنٹ پروفیسر پائیٹ نے بہترین کرکٹرز محمد کاشف اور وجاہت رسول کو کیش ایوارڈز دیئے۔