سری لنکن سیکیورٹی وفد 25 اکتوبر کو پاکستان آئے گا
ملتان(سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکن بورڈ کا سیکیورٹی وفد 25 اکتوبر کو پاکستان آئے گا۔سری لنک سیکیورٹی وفد یہاں پر ٹیم کی سکیورٹی کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے گا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔ سکیورٹی وفد اپنی رپورٹ بورڈ کو بھیجے گا جس کے بعد ٹیم یو اے ای سے لاہور کیلیے بھیجی جائے گی۔