ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون جنکو تابئی کا انتقال
ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک) دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی جاپانی خاتون جنکو تابئی کا 77 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ جنکو تابئی نے 1975ءمیں ماو¿نٹ ایورسٹ کو سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 35 سال تھی۔ ماونٹ ایورسٹ پر پہنچنے سے 12 دن پہلے وہ برفانی طوفان کی زد میں آ گئی تھیں۔ ان کے ایک گائیڈ نے انہیں برف سے باہر نکالا۔ اس کے بعد بھی انہوں نے چڑھنا جاری رکھا۔تابئی نے کہا تھا کہ انہیں اپنی کامیابیوں پر فخر ہے۔ اس کے بعد سے 1992ءتک وہ سات بلند ترین چوٹیوں پر پہنچنے میں کامیاب رہیں۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ جنکو تابئی گزشتہ چار سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ان کا انتقال ٹوکیو میں قائم ایک ہسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھیں۔