عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے ریورس سنگلز کاٹائٹل جیت کر پہلی بار سوئٹزر لینڈ کو ڈیوس کپ ٹرافی کا حقدار بنادیا
فیصلہ کن مرحلے کے پہلے ریورس سنگلز ایونٹ میں سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپین راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا فرانس کے رچرڈ گیسکٹ کے ساتھ،سوئس مائسٹرو نے عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے چھ چار چھ دو اور چھ دو سے فتح حاصل کی اور پہلی بار سوئٹزرلینڈ کو ڈیوس کپ جتوا دیااس جیت کے بعد سٹینسلاس واورینکا اور گیل مونفلس کے درمیان دوسرا ریورس سنگلز میچ منسوخ کر دیا گیا کیونکہ اس کی ضرورت ہی باقی نہیں رہی تھی