زمبابوے سیریز کے بعد دیگر ممالک کے بورڈ سے رابطے کرینگے: سبحان احمد
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ زمبابوے سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈ سے بھی رابطے کرینگے کہ وہ اپنی ٹیموں کو پاکستان جانے کے لئے گرین سگنل جاری کریں۔ چھ سال بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوئی ہے۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران کچھ خامیاں سامنے آئی ہیں جنہیں دوسرے میچ سے قبل دور کرنے کی کوشش کرینگے۔