پی سی بی کے نئے آئین میں صدر کا عہدہ متعارف کرانے کی تجویز

    پی سی بی کے نئے آئین میں صدر کا عہدہ متعارف کرانے کی تجویز

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں صدرکا عہدہ متعارف کرانیکی تجویزدی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے نکات نجی ٹی وی کوموصول ہوگئے۔ بورڈ کا نیا آئین دوریٹائرڈ ججز کی مشاورت سے آئی سی سی کے آئین کی طرزپرتشکیل دیا گیاہے۔ آئین کی کاپی وزارت بین الصوبائی رابطہ اوروزیراعظم کوبھجوادی گئی ہے۔ بورڈ کے انتظامی اختیارات صدر کے پاس ہوں گے۔ گورننگ بورڈ بھی صدرکوجوابدہ ہوگا، آئین کے تحت صدرکا انتخاب الیکشن کے ذریعے ہوگا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچانے والے بگ تھری ایشوکے بعد پاکستان میں اس طرزکا آئین تشکیل دینے کی ضرورت پیش آئی۔